رام رحیم کے ڈیرا کی جائیدادیں: حیدرآباد میں مذہبی لیڈر کی 55ایکڑ اراضی 

حیدرآباد۔ عصمت ریزی کے کیس میں سزائے یافتہ مجرم گرومیت رام رحیم ڈیرا سچا سودا کی حیدرآباد کے مضافات نلگنڈہ میں55ایکڑ اراضی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

دکن ہیرالڈ میں شائع خبر کے مطابق جائیداد کی نگرانی کرنے والے شخص نے بتایا کہ مذکورہ جائیداد پر اسکول او رکالج کی تعمیر کی جارہی ہے۔ محکمہ مال کے عہدیداروں نے جائیداد کے دستاویزات کی جانچ بھی کی ہے۔

مذکورہ جائیداد ضلع نلگنڈہ کے ویلی مینڈو گاؤں میں ہے او ر چاروں طر ف سے جائیداد کی حصار بندی کے بعد نگران کار شیام لال کے لئے ایک چھوٹا کمرہ تعمیرکیاگیا ہے۔ یہا ں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کے مذکورہ جائیداد مجوزہ ائیر اسپیس پارک کے قریب میں موجود ہے جس کی قیمت کروڑ ہاروپیوں کی بتائی جارہی ہے۔

تاہم حکومت نے مذکورہ جائیداد کو قبضے میں لینے کا کوئی حکم جاری نہیں کی ہے ‘مگر چٹیال منڈل کے ڈیولپمنٹ افیسر وجئے لکشمی نے جائیداد کے متعلق ضروری حاصل کئے ہیں۔

اس دوران مذکورہ افیسر کو اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ مختلف ناموں پر یہ جائیداد 2007سے لیکر2015کے درمیان میں خریدی گئی ہے تاہم مگر ساری زمین ایک حصار بندی کے دائرے میں ہے ۔

گاؤں والوں کا دعو ی ہے کہ یہ جائیداد آشرم کے پیسوں سے خریدی گئی ہے۔شیام لال کے مطابق رام رحیم نے سال2002سے بہت مرتبہ حیدرآباد کا دورہ کیا ہے‘اور وہ یہا ں پر مختلف ہوٹلوں میں ’’ ست سنگ‘‘ پروگرام بھی منعقد کرتا رہا ہے