رائیس اور قابل کی پاکستان میں بہت جلد ریلیز

کراچی: سوپر اسٹار شاہ رخ خا ن کی رائیس اور ریتھک روشن کی قابلِ ہوسکتا ہے پیر کے روز پاکستان کے تھیٹرس میں ریلیز ہوگی جس کے لئے پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی منظوری کا انتظار ہے

پاکستان کے وزیراطلاعات نے پی ٹی ائی سے بات چیت کے دوران بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کے پاس مذکورہ فلم کی ریلیز کے متعلق تفصیلات پہنچاگئی ہیں جس کے مطالعہ کے بعد وہ اس پر دستخط کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ’’ فلم کی درآمد کے بعد ریلیز کے ذمہ دار ڈسٹیبویٹرس پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فلم کی ریلیز سے قبل سنسربورڈ سے رجوع ہوں‘‘۔انہوں نے بتایاکہ تازہ ہندوستانی فلم سنیما تھیٹرس میں پیر سے ریلیز کے لئے تیار ہے ۔

شاہ رخ خان اور ماہیرا خان کی اداکاری پر مبنی فلم رائیس دیکھنے کے لئے پاکستانی عوام میں کافی بے چینی دیکھی جارہی ہے ۔ کشمیرکے اوری حملے کے بعد پچھلے سال ستمبرکے بعد سے کوئی ہندوستانی فلم پاکستان میں ریلیز نہیں کی گئی ہے۔

ہم فلمس‘ ہم چیانل نے پاکستان میں فلم رائیس اور قابل ریلیز کرنے کی ذمہ داری لے ہے۔ ہندوستان میں مذکورہ دونوں فلموں کی 25جنوری کوریلیز عمل میں ائی تھی۔

اسی دوران سنیما تھیٹرس کے مالکین سلمان خان کی فلم دبنگ ‘ ہاوس فل ‘ فریکی علی‘ باربا ر دیکھو کے شاندار اسکریننگ کے بعد دیگر ہندوستانی فلموں کی ریلیز کے لئے بھی کوشاں ہیں مگر نئے فلموں کی ریلیز کے لئے انہیں حکومت کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیاجارہا ہے

۔پچھلے ستمبر سے جب پاکستانی ادکاروں کے ہندوستان میں داخلے کوروکدیاگیا ہے پاکستانی سنیما تھیٹرس کے مالکین نے رضاکارانہ طو رپر ہندوستانی فلموں کی نمائش پر روک لگادی۔ تاہم پاکستان کے سنیما اونرس فلم دنگل‘ رائیس اور قابل کی ریلیز کے ذریعہ اپنے نقصان کی پابجائی کے کوشاں ہیں۔

غیر قانونی طریقے کار اور ڈی وی ڈیز کے ذریعہ فلموں کی نمائش سے پاکستانی باکس آفس پر نقصانات کا بھی خدشہ انہیں ڈرا رہا ہے۔