جامعہ کے میڈیا کوارڈینٹر احمد عظیم نے کہاکہ ’’ وہ ( متاثرہ) کو یونیورسٹی کی ڈسپنسری پھر بعد میں اے ائی ائی ایم ایس کو لے جایاگیا۔ ایک ایف ائی آر جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں درج کرایاگیاہے‘‘۔
دہلی ۔ پیر کے روز وقفہ لنچ کے دوران یونیورسٹی ہاسٹل میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فزیوتھراپی کے سال اخر کے طالب علم پر مبینہ طور پر چاقو سے حملہ کیاگیا ہے۔محمد دانش کو اے ائی ائی ایم ایس میں داخل کیاگیا ان کے ہاتھ او رپیرپر زخم ائے ‘ مگر انہیں رات میں وہ ہاسٹل کو واپس لوٹا دئے گئے تھے۔
ہاسٹل میں ساتھ رہنے والے شہریار احمد نے کہاکہ ’’ سیاہ ٹی شرٹ او ربلیو جینس پہنے والے ایک شخص نے دانش پرچاقو سے حملہ کیا ہے۔ اس کا چہرے ڈھکا ہوا تھا ‘ او راس نے پیچھے سے دانش پر حملہ کیا۔ جب دانش نے بچنے کی کوشش کی اسی دوران اس کا ہاتھ زخمی ہوگیا‘‘۔
جامعہ کے میڈیا کوارڈینٹر احمد عظیم نے کہاکہ ’’ وہ ( متاثرہ) کو یونیورسٹی کی ڈسپنسری پھر بعد میں اے ائی ائی ایم ایس کو لے جایاگیا۔ ایک ایف ائی آر جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں درج کرایاگیاہے‘‘۔