مریلینڈ(یویس)۔پولیس نے ایک عورت کو ساوتھ ویسٹ ائیرلائنس کے ہوائی جہاز سے اس دعوے کے ساتھ کھینچ کر اتاردیا گیا کہ انہیں الرجی کا متعدی مرض ہے۔ویڈیو میں ایک عورت انیلہ دولت زئی عمر46ّٓسا مریلینڈ میں ہوائی جہاز سے کھینچ کر اتارا جارہا ہے۔
ہوائی جہاز کے ایک دوسرے مسافر نے اس واقعہ کی منظرکشی کی اور انٹرنٹ پر اس کو پوسٹ کیا۔واقعہ کے دوران عورت معذرت کیساتھ کہہ رہی ہے کہ اس کے والد کی سرجری ہے۔ تاہم افیسر اس کو بے رحمی کے ساتھ کھینچ کر ہوائی جہاز کے باہر لانے کاکام کررہے ہیں۔
مذکورہ عورت کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جارہا ہے کہ ’’ کیا کررہے ہیں آپ؟‘‘ ایک واقعہ اس نے یہ بھی کہاکہ ’’ میرا پینٹ اتر گیا ہے برابر کرلیتی ہوں‘‘ خاتون نے ایک افیسر کو پیٹنٹ کھینچنے کا بھی الزام لگایا۔اس نے کہاکہ ’’ مجھے ہاتھ مت لگاؤ‘ میں چل رہی ہوں‘‘۔
دولت زئی کے وکیل نے کہاکہ انہوں نے کبھی بھی دعوی نہیں کیا کہ ان کی الرجی سے زندگی کو خطرہ ہے۔ وکیل نے یہ بھی کہاکہ دولت زئی کو ہوائی جہاز سے صرف اس لئے اتاردیاگیا کیونکہ وہ مسلمان ہے۔
ان کے وکیل نے دعوی کیا کہ وہ کتوں ( جس سے دولت زئی کی الرجی کی بیماری کو منسوب کیاگیا ہے )کے ساتھ ہوائی جہاز میں سفر کرنے کے لئے تیار ہے ۔تاہم ساوتھ ویسٹ ائیرلائنس کے عملے نے دولت زئی کو ہوائی جہاز سے اترجانے پر مجبور کیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب منگل کے روز ہوائی جہاز بالٹی مور سے لاس اینجلس کے لئے اڑان بھرنے کو تیار تھا۔وکیل کا دعوی ہے کہ دولت زئی کا جنسی استحصال کیاگیا ہے اور انہیں بذریعہ ای میل دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔