حیدرآباد:فلم کی شروعات سے قبل اسکرین پر بجائے جانے والے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کی وجہہ سے تین کشمیری نوجوانوں کو سائبرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ٹی او ائی میں شائع خبر کے مطابق ہفتہ کے روز جمیل گل‘ عمر فیض اور مدبر شبیر نے مبینہ طور پرقومی ترانے کے دوران کھڑے نہیں ہوئے۔
سنیما تھیٹر میں موجود ایک سینئر پولیس افیسر نے پولیس کو اس واقف کروایا۔
راجندر نگر پولیس کی خبر کے مطابق ہفتہ کی دوپہر میںیہ کشمیری نوجوان عطا پور میں واقعہ سنیما تھیٹر میں فلم دیکھنے کے لئے پہنچے تھے۔ فلم بریلی کی برفی شروع ہونے قبل سنیما تھیٹر میں قومی ترانہ بجایا گیا جس پر مبینہ طور سے مذکورہ نوجوان کھڑے نہیں ہوئے۔ڈی سی پی پی وی پدماجا کے مطابق مذکورہ تینوں نوجوانوں کو قومی ترانے کی توہین کے متعلق ایکٹ کے تحت ماخوذ کیاگیا ہے۔
ہفتہ کی شام کو ہی تینوں نوجوانوں کو ضمانت پر رہا کردیاگیا۔ یہاں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ یہ تینوں نوجوان انجینئرنگ کے طالب علم ہیں