حیدرآباد۔ مس ورلڈ کا تاج حاصل کرنے والی منشی چہلر‘ اداکارہ سونم کپور اور ادتیہ راؤ حیدری کو بھی گوبل انٹر پرینر شب سمیٹ( جی ایس ایس) کی رونق میں شامل کیاگیا ہے جس کا یہاں پر 28نومبر کو آغاز عمل میں آنے والا ہے۔اس کے علاوہ فلمی دنیا اور انڈسٹری کی بے شمار شخصیتیں بھی اس تقریب سے خطاب کریں گے جسکی میزبانی امریکہ اور ہندوستان کررہے ہیں۔
ادیتی اور تلگواداکار رام چرن تیجا بریک اؤٹ سیشن کے پیانلسٹ ہونگے جس کا عنوان ’’سینما کا مستقبل ‘‘ ہے جو 29نومبر کے روز منعقد ہونے والا ہے۔ایسل گروپ کے چیرمن سبھاش چندرا کا کلیدی خطبہ ہوگا جو آرٹس اور انٹرٹیمنٹ کے شعبہ جات کے پس منظر میں ہونے والے معاشی فوائد پر روشنی ڈالیں گے۔
ایجنڈہ کے مطابق پینالسٹ کے ذریعہ مندوین کو بتایاجائے گا کے کس طرح آر ٹ او رانٹرٹیمنٹ کے ذریعہ مالیہ ‘ ملازمت ا ور دولت کمائی جاسکتی ہے۔ اس سے قبل سیشن کا عنوان ’’ ہالی ووڈ سے نالی ووڈ اور بالی ووڈ‘ فلم بنانے کی راستے‘‘ تھا جس میں دیپکا پدوکون کی شرکت بھی متوقع تھی جس کو بعدازاں منسوخ کردیاگیا۔
میڈیا انڈسٹری عورتوں کو حاصل مواقعوں کے عنوان پر سونم کپور اور منشی شرکت کریں گی۔اسٹار اسپورٹس کی میانتی لنگر بھی ایک سیشن کی میزبانی کریں گی۔ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا‘ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان میتھالی راج اور نیشنل بیاٹ منٹن کے کوچ پی گوپی چند بھی اس موقع پر بات کریں گے۔
ہرشا بھگولے اور توقع کی جارہی تھی کہ سابق ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے بھی اس سمیت کا حصہ ہونگے‘ مگر بعد میں ان کا نام ہٹادیاگیا۔جی ای ایس کی اس تقریب میں150ممالک سے تقریبا15000مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی ایونکا ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی جی ای ایس کی اس افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ۔