حیدرآباد۔بنڈلہ گوڑہ میں نابالغ لڑکی کا اغواء اور اجتماعی عصمت ریزی

پرانے شہر کے چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک 17سالہ لڑکی کے اغواء اور مبینہ طور پر اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

اس افسوسناک واقعہ میں چا ر نوجوان بشمول دو بابالغ لڑکے بھی ملوث بتائے جارہے ہیں۔ واقعہ کا اصل سرغنہ شیخ سعید باوزیر عمر 20سال نے لڑکی کو یہ کہتے ہوئے بلیک میل کررہا تھا کہ باوزیرکے پاس لڑکی اور اس کے بوائے فرینڈ کی ملاقات کاثبوت ہے۔

متاثرہ لڑکی کی ماں نے الزام عائد کیا کہ تمام مشتبہ لڑکوں نے لڑکی کے ساتھ زیادتیاں کی ہیں۔چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق ‘ باوزیر کے اس واقعہ میں ملوث ہونے کہ ان کے پا س پختہ ثبوت موجود ہیں۔

پولیس نے باوزیر کو اغواء اور عصمت ریزی کے کیس میں گرفتار کرلیاہے اور ایک دوسرا لڑکی 19سالہ سعود بن محسن بھی پولیس کی تحویل میں ہے۔نابالغ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ باوزیرنے اسے اپنی موٹر سیکل کے ذریعہ اغواء کیا ۔

اس نے بتایا کہ میں نے چیخ پکار اس لئے نہیں کی کیونکہ مجھے پتہ نہیں تھا یہ لوگ میری عزت لوٹیں گے۔متاثرہ لڑکی جو انٹر میڈیٹ سال اول کی تعلیم حاصل کررہے کالج سے جب گھر واپس لوٹ رہی تھی اس وقت یہ واقعہ پیش آیاہے

۔پولیس عہدیداروں نے بتایاکہ لڑکی کو طبی معائنہ کے لئے بھیج دیاگیا ہے۔ ائی پی سی کے دفعات366,376,506کے سیکشن 36کے تحت ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔