وہ صرف 16َّٓسال کا تھااور عید کا شاندار پیمانے پر جشن منانے کے خواب دیکھ رہا تھا مگر حالات نے اس کو جنت میں پہنچادیا۔
نئی دہلی: حافظ جنید کو دہلی ماتھرا مسافرٹرین میں اس ہجوم نے بلب گڑہ اور ماتھرا اسٹیشن کے درمیان میں چاقوؤں سے حملہ کرکے ہلاک کردیاجب وہ جمعرات کی شب عید کی خریدی کے بعداپنے بھائی کے ہمراہ گھر واپس لوٹ رہے تھے‘ حملے کے دوران ’’ ہندوستان کے غدار‘‘ اور ’’ بیف کھانے والے‘‘ کے نعرے بھی لگائے جارہے تھے۔
چہارشنبہ کے روز منعقدہ احتجاج میں بالی ووڈ ایکٹرس‘رائٹرس‘ فلم میکرس‘ مورخین ‘ سیول رائٹس جہدکار‘ سیاست داں‘ والینٹرس‘ اور ہزاروں لوگ شامل ہوئے۔اداکارہ رینوکا شاہانہ خود کو روک نہیں سکی اوراحتجاج کی حمایت میں ایک سخت پیغام جاری کیا ۔
اپنے تازہ فیس بک پوسٹ جس کو انہوں نے شیئر کیاہے میں ہم آپ کے ہیں کون کی اداکارہ نے کہاکہ ان کا دل ’جنید کی ماں کے لئے بکھر گیا کیونکہ متوفی صرف16سال کا تھا۔ان کے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ’’ میرے بیٹا اگلے برس 16سال کاہونے والا ہے ۔
میرے دل جنید کی ماں کے لئے تڑپ رہا ہے۔نہ صرف ظالموں نے جنید کوقتل کیاہے بلکہ ظالموں کے دوسرے گروپ نے انہیں اکسایابھی ہے۔ جنید کے قتل وہ لوگ بھی ہیں جو چپ چاپ تماشائی بنے ہوئے تھے‘‘۔پیش خدمات ہے رینوکاشاہانے کا پوسٹ