ممبئی:انڈین ائیرلائن کے جیٹ ائیر ویز ہوائی جہاز میں پیدا ہونے والے پہلے نومولود کا نام اس کی ماں نے ’ جیٹ سن‘ رکھا۔اتوار کے روز29سال کی مس سی جوسی اور ان کا نومولود دواخانہ سے ڈسچار ج کے بعد اپنے گھر کیرالا کے کوچی پہنچے۔
جوسی نے ہوائی جہاز کے عملے کا شکریہ ادا کیا جس نے ڈیلیوری میں ان کی مدد کی تھی۔یہا ں پر اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ 18جون کو سعودی عربیہ کے دمام سے کوچی جارہے ہوائی جہاز جس میں162مسافرین سوار تھا کا رخ ممبئی صرف اس لئے کردیاگیا کیونکہ ان میں سے ایک مسافر جوسی حاملہ تھے کے پیٹ میں در د شروع ہوگیاتھا۔
انہوں نے ہوائی جہاز کے تربیتی عملے کی مدد سے اڑان کے دوران ہی بچے کو جنم دیاتھا۔جٹ ائیرویز انتظامیہ نے اس پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے نومولود کو زندگی بھر اپنے سروسیس مفت فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔
ائیرلائنس کے قوانین کے مطابق تیس ہفتوں کی حاملہ عورت کو میڈیکل فٹنس سرٹفیکیٹ حاصل کرنے کے بعد ہی ہوائی جہاز میں سفر کی اجازت ہے اور 35ہفتوں سے زائد کی حاملہ عورتیں ہوائی جہاز میں سفر نہیں کرسکتی ۔