جھوٹی خبر کا صحافی کے اکریڈیشن پر مستقبل اثر پڑسکتا ہے۔ حکومت

نئی دہلی۔ جھوٹی خبروں کی اشاعت یا پھرپروپگنڈے میں ملو ث صحافی کے متعلق پیر کے روز حکومت نے کہاکہ سخت کاروائی کے تحت مستقل طور پر اس کا اکریڈیشن منسوخ کردیاجائے گا۔

صحافی کے اکریڈیشن کی ترمیم شدہ ہدایت کے مطابق اگر کوئی بھی ادارہ یا ناشر کی نیوز فرضی ثابت ہوگی ‘ تو نیوز سے متعلق صحافی کا اکریڈیشن پہلی غلطی پر چھ ماہ کے لئے منسوخ کردیاجائے گا جبکہ دوسری غلطی پر ایک سال کی منسوخی عمل میں ائے گی

۔اور تیسرے مرتبہ غلطی پر مذکورہ صحافی کا اکریڈیشن پوری طرح منسوخ کردیاجائے گا۔ اس بات کی جانکاری براڈکاسٹنگ منسٹری نے اپنے بیان کے ذریعہ دی ہے۔

جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ جھوٹی خبروں کی کوئی شکایت جو پرنٹ میڈیا پر مشتمل ہے تو جانچ کے لئے پی سی ائی کو ارسال کی جائے گی‘ اگر الکٹرانک میڈیا کا معاملہ رہا تو جانچ کے لئے این بی اے کو روانہ کیاجائے گا۔