نئی دہلی۔ جواہرلال نہرو یونیورسٹی ( جے این یو ) پروفیسر اتل جوہری کو ’جنسی ہراسانی ‘ کے شکایت پر منگل کے روز دہلی پولیس نے گرفتار کیاہے۔
اٹھ طلبہ نے پروفیسر کے خلاف مبینہ طور پر ’جنسی ہراسانی‘ کی شکایت درج کرائی تھی۔ جوائنٹ کمشنر آف پولیس اجئے چودھری نے کہاکہ پروفیسرکو پٹیالہ ہاوز کورٹ میں پیش کیاگیا ہے۔چودھری نے کہاکہ وسنت گنج پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر اور بھی طلبہ نے جوہری کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
کاروائی میں تاخیر کے خلاف احتجاج کے دوران دہلی پولیس اور جے این یو طلبہ کے درمیان میں پیش ائے تصادم کے واقعہ کے بعد مذکورہ گرفتاری عمل میں ائی ہے۔
طلبہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ’’ مذکورہ پروفیسر جنسی رنگ پر مشتمل تبصرہ کررہے ہیں ‘ کھلے عام جنسی تعلقات اور ان کے جسم کے خدوقال کے متعلق بات کرتے ہیں۔ اگر کوئی لڑکی اس پر اعتراض کرتے ہیں تو وہ اس لڑکی کے خلاف کاروائی کے طور پر پڑھائی متاثر کرنے کاکام کررہے ہیں‘‘۔
ایک انتظامی عہدیدار کے عہدے سے مارچ16کو جوہری ’’ غیراخلاقی حرکتوں‘‘ کی شکایت کے بعد استعفیٰ دیدیاتھا۔