تمہارا گوترا کیا ہے ‘ مدھیہ پردیش الیکشن یاترا پر پاترا کا راہول سے سوال ۔

اہم اسمبلی الیکشن کا سلسلہ شروع ہونے سے کچھ ہفتے قبل راہول گاندھی اور سمبت پاترا دونوں ہی مدھیہ پردیش میں ہیں
کس طرح کا جانیو( مذہبی دھاگا ) راہول گاندھی پہنتے ہیں؟اور ان کا ’’ گوترا ‘‘ کیاہے؟آپ جو کہہ رہے ہیں وہ کس نے کہا؟ سمبت پاترا۔

بھوپال۔ گجرات الیکشن کے دوران پچھلے سال ڈسمبر میں کانگریس صدر راہول گاندھی نے کہاکہ وہ ’’جانیو دھاری‘‘ ہندو ہیں‘ اور اب نومبرمندروں میں جانے پر ایک نئے تنازعہ کی شروعات ہوئی ہے۔کیونکہ اب الیکشن کا دوبارہ موسم ہے ۔

اور راہول گاندھی نے پیر کے روزمدھیہ پردیش کے مہاکالیشور مندرکی طرف اس وقت روانہ ہوئے جب پانچ ریاستوں میں بہت جلد اسمبلی انتخابات کا دور شروع ہونے والا ہے۔

بی جے پی کے ترجمان پاترا نے اندور میں ایک ریالی کے دوران حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ’’ اگر راہول’ جانیو‘ پہنتے ہیں ‘ تو کس طرح کا جانیو پہنتے ہیں‘ اور ان کا گوترا کیاہے؟‘‘

۔کانگریس صدر پر یہ تیکھا حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایک روز قبل ششی تھرور ‘ رکن پارلیمنٹ ترویننتھاپورم نے وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔

تھرور نے نام ظاہر کئے بغیر 2012میں کاروان میگزین میں لکھے آرٹیکل کا ذکر کرتے ہوئے ایک آر ایس ایس ذرائع کا حوالہ دیا ‘ تھرور نے کہاکہ ’’ کہتے ہیں مودی کے شیو ا لنگ پر بیٹھا ایک بچھو ہے۔

جس کو نا ہٹایاجاسکتا ہے اور نے چپل سے اس کو مارا جاسکتاہے‘‘