حیدرآباد : بی جے پی کے واحد لیڈر گوشہ محل کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے آج تلنگانہ اسمبلی میں حلف لیا ۔ اس سے قبل مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی ممتاز احمد خان کے عبوری اسپیکر بننے کے ۱۱۴؍ارکان اسمبلی نے حلف لیا ۔ لیکن اس وقت راجہ سنگھ حلف لینے سے انکار کردیا اور کہا کہ مجلس ان کے پارٹی کی سخت مخالف جماعت ہے اس لئے میں اس کے رکن کی نگرانی میں حلف نہیں لوں گا۔
نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی ہندوؤں کو مٹادیناچاہتی ہے۔ او رمجلس جماعت کبھی نہیں چاہے گی کہ تلنگانہ ریاست ترقی کرے ۔ راجہ سنگھ مزید کہا کہ وہ ان کے حلقہ کی ترقی اور ریاست کی ترقی کیلئے اسمبلی ہاؤز میں لڑیں گے ۔