بی جے پی مخالف محاذ کے متعلق ممتا کی تجویز کا اپوزیشن کی جانب سے خیر مقدم۔ کانگریس ( جنتا دل(یو) اور عام آدمی پارٹی کی جانب سے تائید‘ بی جے پی کی ممتا بنرجی پر سخت تنقید

کولکتہ: ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اشارہ دیاتھا کہ وہ قومی سیاست میں بڑا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔کئی سیاسی پارٹیوں نے ان کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئیکہاکہ درست اتحادکا بی جے پی کی ’’ فرقہ پرست سیاست ‘‘ کے خلاف ضرورت ہے۔

کانگریس ‘ جنتا دل ( یو)‘ سماج وادی پارٹی او رعام آدمی پارٹینے ممتابنرجی کے تبصرے کا خیر مقدم کیا ہے جو مسلسل کئی واقعات سے گذشتہ ہفتہ قومی سیاست کے دہل جانے کے پس منظر میں منظر عام پر آیا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہاتھا کہ اب تک ہم تنہا جنگ لڑرہے ہیں اگر کوئی اتحاد کے لئے آگے آتا ہے تو یہ ان کی مرضی پر منحصر ہے جو کچھ بھی ہوگا وہ ہمارے ملک او روفاقیت کے جدبہ کے تحت ہوگا۔

حکومت کی جانب سے آپ کو قوم دشمن قراردئے جارہا ہے‘ کسی کو بھی ایسا کرنے کا اختیار نہیں ہے ‘ کوئی بھی ہندوستانی قوم دشمن نہیں ہے۔ممتابنرجی نے مرکزی حکومت پر زبردست تنقید کرتے ہوئے ملک کی صورتحال کو ایمرجنسی کے مماثل قراردیااو رکہاکہ 8سیمی کارکنوں کا بھوپال جیل میں قتل اور انکاونٹر کا بہانہ‘ نائب صدر کانگریس پارٹی راہول گاندھی چیف منسٹر ارویندرکجریوال کی گرفتاری‘اور این ڈی ٹی وی پر امتناع عائد کرنے کے اقدامات اسی جانب اشارہ دیتے ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت راہول گاندھی کی گرفتاری کی ذمہ داری ہے۔ممتابنرجینے واضح طور پر ٹھوس اقدام کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کانگریس کو سرگرم ہوناچاہئے۔ربط پیدا کرنے پر کل ہند کانگریس کے ایک سینئر قائد نے کہاکہ شخصی طور پر ان کا احساس ہے کہ ہم سب کو بی جے پی کے خلاف متحد ہوجاناچاہئے۔انہیں ترنمول کانگریس کی تجویز پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن قطعی فیصلہ اس سلسلہ میں پارٹی کے پالیسی ساز افراد ہی کرسکتے ہیں۔

پارٹی ہائی کمان اس سلسلہ میں ایک موقف اختیار کرے گا۔ جنتا دل ( یو) کے معتمد عمومی اعلی وقومی ترجمان کے سی تیاگی نے کہاکہ ہم ممتابنرجی کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں ماضی میں بھی انہوں نے ہماری تائید کی تھی۔ اگرکوئی سیکولر محاذ قائم ہوتا ہے جو ممتا دیدی کی جانب سے کیاجائے تو جنتادل یو خوشی سے اس میں شریک ہوگا۔

تمام سیکولر او رہم خیال طاقتوں کو بشمول کانگریس متحد ہوکر بی جے پی اور اس کی فرقہ وارانہ سیاست کے خلاف جنگ کرنی چاہئیانہوں نے کہاکہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی فرقہ پرستی سیکولر ہندوستان کے نظریہ کے لئے بڑا خطرہ ہے۔سماج وادی پارٹی کے ترجمان نے امر سنگھ نے بھی تیاگی کے خیالا ت کا اعادہ کیا ۔

عام آدمی پارٹی کے ترجمان نے کہاکہ پارٹی قائد ارویند کجریوال اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے خوشگوار تعلقات ہیں لیکن پالیسی فیصلہ پارٹی قیادت ہی کرسکتی ہے۔ تاہم بی جے پی نے اس تجویز کا مذاق اڑاتے ہوئے کہاکہ ممتابنرجی کو اپنی ریاست کی دیکھ بھال کرنی چاہئے اس کے بعد قومی سیاست کا خواب دیکھناہوگا۔