کچھ دن قبل بی جے پی کے قومی کنونشن میں گڈکری نے بی جے پی کارکنوں سے کہاتھا کہ 2019میں نریندر مودی کو دوبارہ ملک کا وزیر اعظم بنانے کے لئے کام کریں۔
نئی دہلی۔بی جے پی سے کسی قسم کے اتحاد سے انکار کرتے ہوئے شیو سینا کے سنجے روات نے کہاکہ مجوزہ لو ک سبھا الیکشن میں ایوان مخلوط رہے گا۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہاکہ نتن گڈکری کے بطور وزیر اعظم پیش کئے جانے پر سینا ان کی مدد کرسکتی ہے۔
ایک انگریزی روزنامہ کو دئے گئے اپنے انٹرویو میں سنجے روات نے دوبارہ اس بات کو صاف کردیا کہ سینا کی ڈشنری میں الائنس نام کا لفظ نہیں ہے۔ روات نے کہاکہ’’مذکورہ بی جے پی اپنے متعلق ہی سونچتی ہے اور ۔ ہم بھی صرف اپنے متعلق ہیں سونچ رہے ہیں‘‘۔
پچھلے کئی مہینوں سے سینا اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ چل رہی ہے۔ رافائیل معاہدہ معاملے میں بھی سینا نے کانگریس کے جے پی سی جانچ کے مطالبہ کی حمایت کی ہے۔
بی جے پی صدر امیت شاہ نے بھی عام انتخابات میں مہارشٹرا کے اندر تنہا مقابلہ کرنے کے لئے پارٹی کیڈر کو تیار رکنے پر زوردیا ہے۔
انتخابی کی عدم تکمیل پر سینا بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے اور ائے دن سینا کے قائدین بی جے پی کو دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔مزے کی بات یہ ہے کہ سینا نے اب کہا نتین گڈکری اگر وزیراعظم کا چہرہ ہوں گے تو ہم حمایت کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں کریں گے۔
کچھ دن قبل بی جے پی کے قومی کنونشن میں گڈکری نے بی جے پی کارکنوں سے کہاتھا کہ 2019میں نریندر مودی کو دوبارہ ملک کا وزیر اعظم بنانے کے لئے کام کریں۔ماضی میں بھی گڈکری نے یہ بات صاف کردی ہے کہ وہ وزیراعظم کے امیدواری کے دعویدار نہیں ہیں ۔
مہاگٹھ بندھن کی تشکیل کی کوشش پر بات کرتے ہوئے راؤت نے کہاکہ کانگریس کے بغیر گٹھ بندھن کا تصور ہی نہیں کیاجاسکتا۔