بی ایس پی‘ ایس پی او رآر ایل ڈی کی یوپی میں انتخابات کے لئے مشترکہ ریالیاں۔

دیو بند میں پہلی جلسہ عام میں 7اپریل کے روز دیو بند میں مایاوتی ‘ اکھیلیش ‘ اجیت سنگھ شہہ نشین پر ایک ساتھ بیٹھیں گے۔

لکھنو۔ بہوجن سماج پارٹی سربراہ مایاوتی ‘ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو‘ راشٹرایہ لوک دل کے صدر اجیت سنگھ دیو بند میں منعقدہونے والے جلسہ عام کے دوران ایک شہہ نشین پر بیٹھیں گے‘ اس کے ذریعہ مذکورہ تین سیاسی جماعتوں کا الائنس 2019کے لوک سبھا الیکشن کے لئے اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔جمعرات کے روز ایس پی کے سکریٹری راجندر چودھری نے کہاکہ ہولی کے بعد ریاست میں یہ تین سیاسی جماعتیں مشترکہ جلسہ کریں گے۔

یہ مہم مغربی اترپردیش سے شروعات ہوگی‘ اور اس کے لئے 7اپریل کے روز دیوبند سے اس کا آغاز ہوگا۔سات مرحلوں میں منعقد ہونے والی رائے دہی کا پہلا مرحلہ 11اپریل کے روز ہوگا۔ چودھری نے کہاکہ دیگر جلسوں کی تاریخ کااعلان بعد میں کیاجائے گا۔

انہو ں نے کہاکہ مذکورہ الائنس کی وجہہ سے ’’ ریاست میں نئی سیاست لہر ‘‘پیدا ہوئے ہے۔مشترکہ جلسوں کا اعلان اس ایک روز کے بعد کیاگیا جب مسٹر یادو نے لکھنو میں مایاوتی کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور الیکشن حکمت عملی کے علاوہ امیدواروں کے نام کو بھی قطعیت دینے کی بات کی ۔

مایاوتی نے بھی یوپی میں اپنی حکمت عمی کو قطعیت دیدی ہے ۔ جمعرات کے روز انہو ں نے پارٹی ورکرس کو ہدایت دی ک وہ ایس پی اور آر ایل ڈی سے رابطے میں رہیں۔پہلے مرحلے میں مغربی یوپی کے اٹھ حلقوں میں رائے دہی ہوگی‘ سہارنپور‘ بجنور‘ میرٹھ او ر گوتم بدھ نگر بی ایس پی کو دئے گئے ہیں‘ وہیں ایس پی غازی آباداورکیرانا میں الیکشن لڑے گی اور آر ایل ڈی مظفرنگر اور باغپت سے اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔

الائنس کے مطابق ریاست یوپی کے 80سیٹوں میں بی ایس پی 38جبکہ ایس پی 37اور آر ایل ڈی تین سیٹوں پر مقابلہ کرے گی۔الائنس نے فیصلہ کیا ہے کہ رائے بریلی او رامیتھی کانگریس کے لئے چھوڑ دی جائے گی ‘ جہا ں سے یوپی اے چیر پرسن سونیاگاندھی اور کانگریس صدر راہول گاندھی الیکشن لڑتے ہیں