سلطان پور۔ جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر چار برس قبل سسرال والوں نے روبی کو گھر سے نکال دیا۔ بیٹے کے ساتھ درد ر کی ٹھوکر کھارہی بیوی نے جب گزارا بھتہ مانگا توسعود ی عرب سے واٹس ایپ پر شوہر حفیظ نے طلاق دے دی۔ طلاق کا پیغام لنتے ہی روبی بے ہوش ہوگئی حالانکہ کے مائیکہ والوں نے اسے سنبھالا۔
طلاق متاثرے نے اس کی شکایت ایس پی سے کی ہے جس پر ایس پی نے کاروائی کا یقین دہانی کرائی ہے۔ معاملہ بلدی سرائے تھانہ حلقہ کے نند ولی گاؤں کا ہے جہاں بیاہتا کو موبائل فون پر واٹس ایپ کے ذریعہ سعودی عرب میں رہ رہے اس کے شوہر نے طلاق دے دیا۔نند ولی گاؤں کے محمد معین کی بیٹی روبینہ بانو عرف روبی کی شادی 17ڈسمبر 2012کو امیٹھی ضلع کے کوتوالی مسافر خانہ حلقہ واقع پورے ٹھکورائن شادی پو ر گاؤں کے حفیظ عرف رفیق والد سمیع اللہ کے ساتھ ہوئی تھی۔
الزام ہے کہ شادی میں حیثیت کے مطابق جہیز ملنے کے باوجود سسرال والوں نے دولاکھ روپئے او راپاچے موٹر سائیکل کا مطالبہ کرنے لگے جسے نے دینے پر ڈسمبر31سال2013کو روبی کو گھر سے نکال دیاگیا۔اس کے بعد وہ اپنے دودھ پیتے بچے شاہد کے ساتھ مائیکہ پہنچی۔
روبی کاشوہر حفیظ سعودی میں رہ کر کام کرتا ہے اب اس کا بیٹا چار برس کا ہے اور کی پڑھائی وخرچ کے لئے روبی نے شوہر حفیظ سے پیسہ کا مطالبہ کیاتو شوہر نے سعودی سے ہی واٹس ایپ پر پیغام بھیج کر طلا ق دے دیا۔
پیغام ملنے کے بعد روبی بدحواس مائیکہ والوں کے ساتھ ایس پی امت ورما کے پاس پہنچی اور پورے معاملہ سے واقف کرایا ۔ ایس پی نے طلاق متاثرہ کو کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے گھر بھیج دیا۔
اس معاملے میں ایس پی امت ورما نے بتایا کہ واٹس ایپ پر طلاق کی بات سامنے ائی ہے جانچ کرکے متاثری کو انصاف دلایاجائے گا۔