بن بلائے مہمان: وی کے سنگھ کے پروگرام میں اویسی پہنچے مشورہ دیا اور واپس چلے گئے۔

حیدرآباد۔ہفتہ کے ر وز شہر حیدرآباد میں منعقدہ ایم ای اے ۔ اسٹیٹ اؤٹ ریچ پروگرام کے دوران مرکزی مملکتی وزیر برائے خارجی امور وی کے سنگھ کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں کسی غیر مدعو مہمان نے مبارکباد پیش کی۔

وہ مہمان کوئی اور نہیں بلکہ اے ائی ایم ائی ایم لیڈر ورکن پارلیمنٹ حیدرآباداسد الدین وایسی تھے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنگھ کو جب اویسی کی موجودگی کا احساس ہوتا تب انہوں نے چائے کے وقفے کے دوران اویسی کا استقبال کیا‘ ایم ائی ایم لیڈر نے منتظمین سے اپنی ناراضگی بھی ظاہر کی۔

کہاجارہا ہے کہ اویسی نے سنگھ سے کہاکہ انہیں مدعو نہیں کرنا پر وہ ناراض ہیں۔ تاہم انہوں نے عوامی مفادات میں کچھ مشورہ بھی پیش کئے۔

ان مشوروں میں اویسی نے وی کے سنگھ ے کہاکہ وہ سعود ی حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ حیدرآباد میں ان کا سفارت خانہ قائم کیاجائے اور فرضی او رجھوٹے ویزا کے ذریعہ لوگوں کو پریشانی میں مبتلاء کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف کڑی کار وائی کی جائے۔وی کے سنگھ سے ملاقات کے بعد اویسی تقریب سے واپس بھی چلے گئے