کلکتہ: بنگال سی ائی ڈی نے چہارشنبہ کے روز مقامی بی جے پی لیڈر کی گرفتاری عمل میں لائی۔ ڈاکٹر دلیپ گھوش کو بنگال کی بچوں کی اسمگلنگ کے ایک بڑے کیس میں گرفتاری عمل میں آئی۔
دلیپ گھوش بی جے پی کے ریاستی صدر اور اسی نام سے انہوں نے بیدان نگر میونسپل کے وارڈ 31 سے پچھلے سال الیکشن بھی لڑا تھا۔انہوں نے سابق میں سی پی ائی ایم کے ساتھ رہنے کی بات بھی کہی ہے۔پیشے سے ڈاکٹر گھوش سے سی ائی ڈی نے سنٹرل کلکتہ کے سری کرشنا نرسنگ ہوم سے ان کے روابط کے متعلق منگل کے روز تفتیش کی ۔
اور اب وہ حراست میں ہے۔ سالٹ لیک کے ساکن گھوش نے بتایا کہ وہ پچھلے 21سالوں سے اس نرسنگ ہوم سے وابستہ ہیں جہاں پر سی ائی ڈی نے بچوں کی اسمگلنگ کا پردہ پاش کیا ہے۔.سی ائی ڈی عہدیداروں کے مطابق شاڈی نامی ایک این جی اونو زائد بچے ’’ میڈیکل کالج اور نرسنگ ہوم چلانے کے لئے نوزائد بچے سپلائی کرتی ہے‘‘۔ این جی اوان بچوں کی ماؤں کو کہتی تھی کہ انہیں بے جان بچہ پیدا ہوا ہے۔
اس کے بعد مذکورہ این جی اوان بچوں کو لاولد جوڑے کو گود لینے کی سہولت بھی فراہم کرتی تھی بشرطیکہ یہ لاولد جوڑے ان بچوں کو خریدکر ہی گود لے سکتے ہیں۔
Courtesy: CatchNews