حیدرآباد۔ایک دلخراش واقعہ میں سولہ سال کی لڑکی کے ساتھ 65سالہ عمانی شہری سے شادی کا معاملہ پیش آیا ۔ لڑکی کی ماں سعید النساء ساکن نواب صاحب کنٹہ نے چہارشنبہ کے روز پولیس میں شکایت درج کرائی جس میں اس نے مسقط سے اپنے بیٹی کو واپس وطن لانے کی درخواست پیش کی ہے
۔سعیدہ نے اپنے شوہر او ربہن پر شیخ سے لڑکی کا شادی کرانے کا الزام لگایا ہے مگر سکندر نے صرف قاضی کا انتظام کیاجس نے رمضان سے قبل بارکس کی ایک ہوٹل میں نکاح پڑھایا تھا۔
شکایت میں سعیدہ نے کہاکہ شیخ نے کہاتھا کہ وہ اس کی لڑکی کوپانچ لاکھ روپئے میں خریدے گا اور مذکورہ رقم شیخ نے سکندر کے حوالے بھی کی ہے ۔ اس نے اگر رقم ادا کردی تو لڑکی کو واپس کردینے پر بھی رضا مندی اس نے ظاہر کی تھی۔
سکندر نے معصوم لڑکی کو عمان میں عربوں کی عالیشان زندگی پر مشتمل ویڈیو دیکھا کر ورغلاتے ہوئے کہاتھا کہ واگر وہ شیخ سے شادی کرلیتی ہے تو اس طرح کی زندگی گذار سکتی ہے۔شادی کے بعد شیخ چار روز لڑکی کے ساتھ ہوٹل میں گذار کر سکندر کے گھر تگل کنٹہ میں واپس چھوڑ کر چلاگیا۔
بعدازاں سکندر نے لڑکی کا پاسپورٹ اور ضروری دستاویزات تیار کئے تاکہ لڑکی کو عمان روانہ کرسکے-
سعید النساء نے بتایا کہ اس کو لڑکی کی بازیابی کے متعلق بولنے پر دھمکیا ں بھی دی گئی۔اس نے اے سی پی فلک نما محمد تاج الدین سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کی بیٹی کو وطن واپس لائیں اور خاطیوں کے خلاف کاروائی کریں۔