فلم میکر کرن جوہر نے اس وقت راحت کی سانس لی جب ایم این ایس نے ان کی فلم ائے دل ہے مشکل کی ریلیزکو ہری جھنڈی دیکھائی۔مگر تمام پروڈیوسرس کو کہاکہ وہ پاکستانی اداکاروں کو لیکر جنھوں نے فلمیں بنائیں ہیں وہ پانچ کروڑ روپئے آرمی ویلفیر فنڈ ادا کریں۔
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ممبئی دور ے ایک روز اور بالی ووڈ کی نمائندہ شخصیتوں کی وزیر داخلہ سے ملاقات کے دوروز بعدمہارشٹرا چیف منسٹر دیویندر فنڈناویس کی پہل کے بعد ائے دل ہے مشکل کی ریلیز پرشک وشبہات ختم ہوئے۔تاہم راج ٹھاکرے نے کہاکہ آج کے بعد کسی بھی پاکستان اداکار‘ سنگر اور دیگر پر مستقل طور پر بالی ووڈ میں امتناع عائد کیاجائے۔
برہم راج ٹھاکرے نے مطالبہ کیاکہ کیوں پاکستانی اداکاروں کوریڈ کارپٹ خیرمقدم کیاجاتا ہے جبکہ ہمارے جوان سرحد پر ان کی گولیوں کا نشانہ بنا کر ہلاک ہوتے ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا اری حملہ پہلا واقعہ ہے؟پیچیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے فنڈناویس نے اپنے سرکاری بنگلہ ورشہ پر ایک اجلاس منعقد کیاتھا جس میں راج ٹھاکرے کے علاوہ کرن جوہر‘ صدرفلم اینڈ ٹیلی ویثرن پروڈویسرس گلڈ آف انڈیامکیش بھٹ اور دیگر نے بھی شرکت کی تھی۔
تاہم ایم این ایس نے اپنی چند شرائط پیش کرتے ہوئے فلم ریلیز کرنے کی اجازت دی جس میں پروڈیوسرس سے آرمی ویلفیر فنڈ میں اچھی خاصی رقم جمع کرنے اور فلم کی نمائش کے دوران ابتداء میں ہی ملک کے بہاد ر جوانوں کی تصوئیریں جو سرحد پر ہلاک ہوئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنا شامل ہے جو بلاکسی عذر کے کرن جوہر اور مکیش بھٹ نے منظور کرلیا۔
پاکستانی اداکار فواد خان کی وجہہ سے ایم این ایس نے پچھلے کئی دنو ں سے مذکورہ فلم کی 28اکٹوبرکو ریلیز کو روکنے کا انتباہ د ے رہی ہے۔رنبیرکپور‘ انوشکا شرما‘ ایشوریہ رائے اس فلم میں اہم کردار نبھارہے ہیں۔این ایس سربراہ راج ٹھاکرے ہمیشہ پاکستانی اداکاروں ‘ کرکٹرس کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے شیوسینا کی سیاسی زمین کو تنگ کررہے ہیں۔
یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ شیو سینا ہمیشہ پاکستانی کلاکاروں‘ رائٹرس ‘ کرکٹرس کی کئی سالوں سے مخالفت کرتی آرہی ہے مگر اب وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی این ڈی اے پارٹی کا حصہ بھی ہے۔ پاکستانی فلمی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے والے ہر پروڈیوسرس کو راج ٹھاکرے نے کہاکہ وہ اپنے گناہو ں کی معافی کے لئے پانچ کروڑ روپئے آرمی ویلفیر فنڈ میں جمع کرانے کا مطالبہ کیا۔
راج ٹھاکرے نے تمام پروڈیوسرس کو سختی کے ساتھ ہدایت دی کہ وہ دوبارہ کسی پاکستانی ایکٹر ‘ سنگر ‘ ٹیکنیشن کے ساتھ کام نہ کریں اور یہ بات تحریر میں لکھ کر دینے کی بھی ہدایت دی۔
پروڈیوسرس نے مشاورت کے بعد آرمی ویلفیر فنڈ کی رقم چیف منسٹر کے حوالے کرنے کا وعدہ کیاجبکہ آج کے بعد کسی بھی پاکستانی ارٹسٹ کو لیکر کام نہیں کرنے کابھی عہد لیا۔ راج ٹھاکرے نے کہاکہ اس کے متعلق ہم کوئی بھی بہانہ ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہوگا