ایس پی ‘پی ایس پی اتحاد سے بی جے پی کاصفایا ممکن‘ وزیراعظم مودی اور بھاجپا کی نیند آڑ گئی۔ ویڈیو

جنتا دل ( سکیولر) کے قومی جنرل سکریٹری دانش علی کہاکہ ایس پی اور بی ایس پی کے اتحاد سے یوپی سے بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کا صفایاہوجائے گا۔ دانش علی نے نیوز چیانل آج تک کے ایک مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ علاقائی سطح پر سیاسی جماعتیں کافی سرگرم ہیں ۔

مگر دانش علی نے اس بات کا بھی اعتراف کیاکہ علاقائی سطح پر تشکیل پانے والے اتحاد میں کانگریس کی حصہ داری اس لئے بھی ممکن نہیں ہے کیونکہ علاقائی جماعتوں کو ان کے اثر کے مطابق حصہ نہیں مل سکتا ۔

مگر جتنے بھی سیاسی جماعتیں بنگلور میں ایچ ڈی کمارا سوامی کی حلف بردارتقریب میں شریک ہوئے تھے وہ تمام سیاسی جماعتیں بی جے پی مخالفت ہیں اور بی جے پی کوشکست دینے کی علاقائی سطح پر طاقت رکھتے ہیں۔

دانش علی نے واضح طور پر کہاکہ اترپردیش میں ’’ ایس پی او ربی ایس پی اتحاد کی وجہہ سے بی جے پی کاصفایاہوجائے گا اور وزیراعظم نریندر مودی اور بھاجپا کی اس سے نیند آڑی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں کسی بھی سیاسی جماعتوں کو اکثریت نہ ملنے کی وجہہ سے حکومت کی تشکیل ممکن نظر آرہی تھی‘ کیونکہ جادوائی نمبر کے قریب پہنچ کر بی جے پی رک گئی تھی ‘ کانگریس دوسرے اور جے ڈی ( ایس) تیسرے نمبر پر تھی ۔

ایسے میں بی جے پی کواقتدار سے دور رکھنے میں کانگریس نے غیر مشروط حمایت کی جے ڈی ( ایس) کو پیشکش کی تھی۔

مانا جاتا ہے کہ کرناٹک میں کانگریس اور جنتا دل( سکیولر) کے درمیان اتحاد قائم کرنے میں اگر کسی نے اہم رول ادا کیاہے تو وہ کنور دانش علی ہیں ۔