حیدرآباد:ایتھوپیا میں پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں پانچ افراد سمیت ایک تاجر پی وینکٹ ششیدھر کی موت ہوگئی ۔ متوفی وینکٹ ششیدھر کاروباری ساتھ راما کرشنا نے میڈیا کو بتایا کہ وینکٹ ششیدھر ایتھوپیا ایک کاروبار کے سلسلہ میں گئے تھے ۔ وہ پچھلے دیڑھ سال سے ایتھوپیا کو آنے جانے لگے ہیں ۔ راما کرشنا نے بتایا کہ وینکٹ ششیدھر ۹؍ مارچ کو ایتھوپیا گئے تھے ۔وہا ں وہ ایک جاپانی ٹیم کے ساتھ کچھ کاروباری میٹنگ میں شرکت کرنے والے تھے ۔
لیکن آج صبح حادثہ میں ان کے موت کی خبر موصول ہوئیں ۔ راما کرشنا نے مزید کہا کہ وینکٹ ششیدھر کے ساتھ مزید پانچ لوگ بھی تھے ۔ جو حادثہ کا شکا ر ہو کر لقمہ اجل بن گئے ۔
انڈین ایمبسی کے عہدیداران نے بتایا کہ ایتھوپیا میں ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا او رہم یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ حادثہ کی وجہ کیا تھی ۔ دیگر ذرائع سے یہ بھی اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص نے بندوق سے گولیاں چلا کر ان تمام افراد کو ہلاک کردیا ۔