حیدرآباد۔پولیس نے بتایا کہ انعام میں ملے 30روپئے کی رقم کے لئے ہوٹل میں کام کرنے والے دو لیبروں کے درمیان لڑائی ایک کی موت کا سبب بنی۔
مذکورہ واقعہ پرانے شہر کے حافظ بابا نگر میں پیش آیا۔راجو اور کملیش دونوں کا تعلق اترپردیش سے بتایاجارہا ہے دونوں کے درمیان انعام میں ملے تیس روپئے کو لیکر جھگڑا ہوا راجو چاہتا تھا انعام میں رقم دونوں میں تقسیم ہوجبکہ کملیش پوری رقم اپنا پاس رکھنے کی فراغ میں تھا۔
پولیس نے کہاکہ لڑائی کے دوران کمیلش نے راجو کو دھکہ دیا جس کے وجہہ سے وہ زمین پر گرا اور اس کے سر پر گہری چوٹ لگی۔
وہ موقع پر ہی فوت ہوگیا۔نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس نے کہاکہ کملیش کو حراست میں لیکر مزید پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
دونوں نوجوان فٹ پاتھ پر زندگی گذار رہے تھے اور پچھلے ایک ماہ سے اسپائس باورچی ہوٹل میں کام کررہے تھے۔