ان کے پارلیمانی حلقہ کے باب الدخلہ پر راہول گاندھی نے بھگوان شیو کی تصوئیر کے سامنے پرراتھنا کی ‘ اس کے بعد ایک سادھو نے مذہبی رسومات انجام دئے اور ان کے ماتھے پر ’ تلک لگایا‘۔
امیتھی۔متعلقہ رکن پارلیمنٹ اور کانگریس صدر راہول گاندھی کا پیر کے روز بھگو ادھاری کچھ نوجوان جو خود کوکانوریہ ہونے کادعوی کررہے تھے نے ’بم بم بھولے‘ کے نعرے لگاتے ہوئے استقبال کیا۔
فرصت گنج کی سڑکوں پر بیانرس لگائے تھے جس میں ایک بیانر پر ایک طرف راہول گاندھی کی تصوئیرتھی تو دوسری طرف بھگوان شیو کی ‘ اور امیتھی کے رکن پارلیمنٹ کو’’ شیو بھگت راہول گاندھی‘‘ کے طور پر دیکھایاگیا۔
ان کے پارلیمانی حلقہ کے باب الدخلہ پر راہول گاندھی نے بھگوان شیو کی تصوئیر کے سامنے پرراتھنا کی ‘ اس کے بعد ایک سادھو نے مذہبی رسومات انجام دئے اور ان کے ماتھے پر ’ تلک لگایا‘۔
وہیں کم معروف ’’ کانوریہ سنگھ‘ ‘ نامی تنظیم کے بیانر س کا دیہی سطح کی کمیٹی کی جانب سے استقبال کیاگیا ہے تاکہ ان کی مذہبی رسومات کے موقع پر کانوریوں کی مدد کی جاسکے‘ ذرائع کا کہناہے کہ تمام واقعہ کے پس پردہ بہادر پور بلاک کے مقامی کانگریسی قائدین ہی تھے۔
پڑوسی کے دوکانداروں نے کہاکہ جہاں پر ’’ کانوریہ سنگھ‘‘ کے متعلق انہیں کچھ زیادہ نہیں معلوم ‘ مگر تقریب کا اصل چہرہ پردیب سنگھال ہے ‘ جس نے شیو اور راہول پر مشتمل ایک تصوئیر کی پیشکش کی جس کو اس مقام پرلگایاگیاتھا جہاں پر کانگریس چیف پوجا کرنے والے تھے۔
دعوی کیاجارہا ہے کہ سنگھال یوپی کانگریس کمیٹی کا رکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ نوجوانوں کا ائیڈیاتھا کہ جاری کانور یاتر کا اس انداز میں راہول گاندھی استقبال کریں۔
مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد کے ضمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راہول نے کہاکہ یوپی اے کے دور حکومت میں مذکورہ ترقیاتی پراجکٹ کو زیر عمل لایاگیاتھااور مبینہ طور پر کہاکہ ریاست اور مرکز کی بی جے پی حکومت کے موجودہ دور میں ایک بھی کام نہیں ہوا ہے۔