واشنگٹن: امریکہ کی میری لینڈ ریاست میں جمعرات کو ’ کیپٹل گزٹ ‘ اخبار کے نیوز روم میں ہوئی فائرنگ میں پانچ افراد ہلاک ا ورمتعدد زخمی ہوئے ہیں ۔پولیس نے سفید حملہ آور کو پکڑلیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اخبا کے دفتر پر ہدف بناکر حملہ کیا گیا ہے ۔اس کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔امریکہ میں صحافت پر یہ سب سے بڑا حملہ سمجھا جارہا ہے۔
پولیس کی مطابق حملہ آور کی شناخت جیر و ڈراموس کے طور پر ہوئی ہے ۔اس نے میری لینڈ کی راجدھانی اینا پولیس میں واقع اخبار کے دفتر میں گولی باری کی ۔بعد میں وہ فتر میں ایک جگہ چھپ گیا ۔جہاں سے پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے ۔ا س حملہ میں اخبار اسسٹنٹ ایڈیٹر اب ہساسن ، ادارتی صفحہ کے ایڈیٹر جیر الڈفشمن ، رپورٹر جان میکن مارا ، پبلشنگ ایڈیٹر وینڈی وینٹر او رسیلس اسسٹنٹ ریبیکا اسمتھ کی موت واقع ہوگئی ۔واشنگٹن پوسٹ اخبار کے مطابق راموس نے ۲۰۱۱ء میں شائع ایک کالم کو لے کر کیپٹل گزٹ پر ہتک عزت کا مقدمہ کیا تھا ۔
اس مقدمہ میں اسے ناکامی ملی ۔بتایا جاتا ہے کہ وہ کالم ایک خاتون کے استحصال کو لیکر راموس پر یہ کالم شائع کیا گیا تھا ۔امریکی پولیس نے تمام صحافتی دفاتر میں احتیاطاً سکیوریٹی میں اضافہ کردیا ہے ۔بوسٹن پولیس نے کہا کہ دیگر صحافتی دفاتر میں اس طرح کے حملوں کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔لیکن احتیاطی طور پر سکیوریٹی بڑھا دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ کیپٹل گزٹ روزنامہ اور ڈیجیٹل نیوز ویب سائٹ کیپٹل گزٹ کمیونیکیشنز کا حصہ ہے ۔کیپٹل گزٹ کمیونکیشنزمیڈیا گروپ کی ملکیت ہے اور یہاں سے کئی مقام اخبار شائع ہوتے ہیں ۔او ریہ اخبار 1884ء سے شائع ہورہا ہے ۔