نئی دہلی۔ سال کے آخری ماہ ڈسمبر کے مہینے میں ملک کی تین ہندی بولی جانے والی ریاستوں میں اپنی روایتی حلیف بی جے پی کے خلاف کانگریس کے صدر راہول گاندھی کو پسند کرنے والوں میں تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
نتائج برآ مد ہونے کے بیس دنوں میں کانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی کے ٹوئٹرفالورس میں اچانک2.70لاکھ لوگوں کا اضافہ ہوا ہے ‘ جس کو بی جے پی سے کے مقابلے بہترین کامیابی مانی جارہی ہے
۔ڈسمبر 11کے روز مدھیہ پردیش ‘ راجستھان ’ چھتیس گڑہ کے اسمبلی انتخابات کے نتائک رونماہونے کے بعد سامنے انے سے قبل کے اعداد وشمار کے مطابق راہول گاندھی کے فالورس 7.90ملین تھے ۔ اس کے برخلاف 30ڈسمبر کو یہ 8.17ملین تک پہنچ گئے۔
مزے کی بات تو یہ ہے کہ ہر روز ان اعداد میں تبدیلی رونما ہورہی ہے ۔ وہیں کانگریس اور راہول ٹوئٹر پر اپنے مخالفین کے بعد ائے ہیں‘ یہ محض دوسال قبل پہلے کاکام ہے جب کانگریس نے سوشیل میڈیا پر اپنی توجہہ مرکوز کرنے کاکام شروع کیا۔