استنبول نائٹ کلب حملے می دو ہندوستانی بھی ہلاک

نئی دہلی:استنبول نائٹ کلب حملے میں ہلاک ہونے والوں 39لوگوں کی فہرست میں دو ہندوستانی شہریوں کے نام بھی شامل ہیں

۔ترکی کے شہر میں نئے سال کے جشن کے دوران یہ حملہ کیاگیا ۔ اس حملے میں دیگر70افراد بھی زخمی ہیں۔ہندوستانی مہلوکین میں ابیض حسن رضوی سابق رکن راجیہ سبھا اور ممبئی باندرہ سے تعلق رکھنے والے مشہور بلڈر اختر حسین رضوی کے فرزند اور گجرات سے تعلق رکھنے والی خوشی شاہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ان دونوں ہلاکتوں کی توثیق کرتے ہوئے سشما سوراج نے ٹیوٹر پر لکھا کہ ’’ مجھے ترکی سے ایک بری خبر ملی ہے۔ استنبول حملے میں ہم نے دو ہندوستانیو ں کو کھو دیا ہے۔

 

ہندوستانی سفیر استنبول روانہ ہوچکے ہیں۔انہوں نے اختر حسین روضی اور خوشی شاہ کے ارکان خاندان سے بات کرکے اس سانحہ پر تعزیت پیش کی۔وزارت خارجہ کی جانب سے دونوں متوفیوں کے ارکان خاندان کو استنبول روانہ کرنے کے لئے ویزا بھی جاری کیاہے

۔سشما سورا ج نے لکھا کہ میں نے سابق رکن راجیہ سبھا اختر حسین رضوی سے بات کی اور خوشی شاہ کے والد اشوک شاہ سے بات کی ہے او راظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے بھی ا س واقعہ پر اپنا دکھ ظاہر کیا۔ ممبئیکے رضوی فلمساز بھی ہیں جنھوں نے کئی اہم فلمیں بنائی ہیں