ادکارہ بھاونہ کا اغواء اور چلتی کار میں چھیڑچھاڑ

تروینینتاپورم:ایرناکولم میں ملیالی اداکارہ کے ساتھ اغوا کرنے کے بعد چلتی میں مبینہ چھیڑچھاڑ کا ایک واقعہ پیش آیا ہے

۔رات10:30بجے کے قریب یہ واقعہ پیش آیا جب اداکارہ شوٹنگ کے بعد اپنے گھر واپس ہورہی تھی۔

رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد جو ایک ٹیمپو تھے نے اتھانی کے قریب مبینہ طور پر بھاونہ کی کار کو روکااور چلتی کار میں اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور اداکارہ کا ویڈیو اور تصوئیر بھی لیں۔

پولیس کے مطابق ’’ تقریباً ایک گھنٹہ تک وہ بدمعاشوں کے ساتھ کار میں تھی جو گاڑی چلارہے تھے اور تقریب 10:30بجے قریب ان لوگو ں بھاونہ اس مقام پر چھوڑا جہاں وہ رہتی ہے‘‘۔

اے این ائی کے مطابق بھاونہ کا سابق ڈرائیور پولیس کی تحویل میں ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لئے پولیس نے کی ٹیم تشکیل بھی دی ہے۔

اس کیس سے متعلقہ ایک عہدیدار نے سی این این ۔ نیوز 18سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ اس کیس میں ہمیں ایک اور ملزم کی تلاش ہے جو بہت جلد گرفتار کرلیاجائے گا‘‘۔