واشنگٹن۔یکم اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان سافٹ ویر انجنیئرس میں مقبول نان امیگرینٹ ویزا فائیلنگ کے عمل کے آغاز سے چند دن قبل ایک امریکی وفاقی ایجنسی نے بیرونی ورکرس کو خبردار کیا ہے کہ ملٹی پل
H1B
درخواست مسترد بھی کی جاسکتی ہیں ‘ یو ایس سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسیس ( یو ایس سی آئی ایس) نے اشارہ دیا ہے کہ اس قسم کی درخواستوں کی تنقیح میں مزید سختی و شدت پیدا کی جائے گی ۔
H1B
فائیلنگ کا عمل یکم اکٹوبر سے شروع ہونے والے مالیاتی سال 2019ء کیلئے 2اپریل سے شرع ہوگا ۔ یو ایس سی آئی ایس نے کہا کہ ’’ نوٹس کے بعد ہم ایک استفادہ کنندہ کیلئے متعلقہ اداروں کی طرف سے داخل کردہ تمام
H-1B
کیاپ سبجکٹ درخواستوں کی منظوری کو منسوخ بھی کرسکتے ہیں تاوقتیکہ اس کی جائز کاروباری ضرورت نہیں رہتی ‘‘ ۔یو ایس سی آئی ایس نے کہا کہ
H-1B
درخواست گذار جو ایک ہی استفادہ کنندہ کی طرف سے متعدد درخواستیں داخل کرتے ہیں اس سے لاٹری عمل متاثر ہوتا ہے ۔ چنانچہ وفاقی ایجنسی نے
H-1B
سے متعلق رہنمایانہ پالیسی جاری کی ہے اور وضاحت کی کہ ’’ متعلقہ اداروں ‘‘ کی اصطلاح کا ملٹی پل
H-1B
وائیلنگ کو روکنے کیلئے کس طرح اطلاق ہوسکتا ہے ۔