بالی ووڈ اداکار پرکاش راج نے تلنگانہ میں انتخابات ہارنے پر بی جے پی پر طنز کیا

نئی دہلی/11ڈسمبر(ایجنسی) انتخابی نتائج 2018: مدھ پردیش ، راجستھان ، چھتس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم کے اسمبلی انتخابات کے نتائج تقریبا قریب ہیں. بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) مشکل میں نظر آرہی ہیں، جبکہ کانگریس کے لیے ہندی ریاستوں سے خوشخبری آرہی ہے،
راجستھان، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کے اسمبلی الکیکشن میں بی جے پی کے خراب مظاہرے کو لیکر ٹیوٹر پر تبصرے آنے لگے ہیں، بالی ووڈ اور ساؤتھ کے مشہور اداکار پرکاش راج ہمیشہ ہی مودی کی پالیسوں کو لیکر مخالف رہتے ہیں، ابھی تک آئے نتائج میں بی جے پی چھتیس گڑھ اور راجستھان سے اقتدار سے باہر ہوتی نظر آرہی ہے تو وہیں مدھیہ پردیش میں اسے کانگریس سے کڑی ٹکر مل رہی ہے.