ممبئی : ایک خصوصی این آئی اے عدالت نے متنازع مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کی جنوبی ممبئی میں واقع پانچ جائدادوں کو قبضے میں لے لیا ہے ۔ڈاکٹر ذاکر نائک فی الحال ملک سے مفرور ہیں ۔این آئی اے کی خصوصی عدالت نے اس ضبطی کا حکم دیا تھا ۔
ڈاکٹر نائک کے خلاف 2016ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود حاضر نہ ہونے پر جون 2017ء میں نائک کو مفرور قرار دیا گیا تھا او رعدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ بھی جاری کیا تھا ۔ اور این آئی اے کی ٹیم انہیں ملک میں لانے کی کوششیں کررہی ہیں ۔
تقریبا ۱۶؍ ماہ بعد خصوصی این آئی اے کورٹ کی ہدایت پر ذاکر نائک کی املاک کو ضبط کرنے کا حکم پر عمل کیا جارہا ہے جو جنوبی ممبئی کے مجگاؤں علاقہ میں واقع ہے ۔