نیتو سنگھ کپور نے اپنے آپ کو کرشنا راجکپور کی خاص دوست بتایا

 

ممبئی : اداکارہ نیتوکپور جو اپنے ساس کرشنا راجکپور کے انتقال کے وقت موجود نہیں تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ کرشنا جی ہمیشہ میرے دل زندہ رہیں گی ۔ واضح رہے کہ نیتو فی الحال اپنے شوہر اداکار رشی کپور کے علاج سلسلہ میں امریکہ میں گئی ہوئی ہیں ۔ جس کی وجہ سے اپنی کرشناراجکپور کے انتقال کے وقت موجود نہیں تھی ۔ انہوں نے کہا کہ کرشنا جی نے میری زندگی میں کرشنا جی کی کافی تعاون رہا ہے۔ ہمیشہ انہوں نے میرا ساتھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ میرے دل میں خاص مقام رکھے گی ۔

نیتو نے کہا کہ کرشنا جی جیسا اچھا دوست میرا کوئی نہیں تھا ۔ میں ان سے بہت محبت کرتی ہوں ۔ وہ ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہیں گے ۔ نیتو سنگھ کپور کے سوشل میڈیا پر اپنا یہ پیغام ارسال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تعطیلات کے دوران باہر کے ملکوں کا مزہ لیتے ہیں ۔ مسز کپور نے مزید کہا کہ جولائی کے مہینہ میں انہوں نے ان کی سالگرہ پیرس شہر میں ایفل ٹاور کے دامن میں منائی ۔ جس میں کرشنا جی بھی شامل تھیں ۔ ان کے ساتھ ان کے بیٹے ایکٹر رنبیر کپور اور دوسرے بھی موجود تھے ۔

قابل ذکر ہے کہ کرشنا راجکپور کا انتقال پیر کے دن دل کادورہ پڑنے کے باعث ہوا ۔ بالی ووڈ کے عظیم اداکار آنجہانی راج کپور کی اہلیہ تھیں ۔