حیدرآباد:تلنگانہ کا بھارتیہ گاؤ کرانتی منچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گائے کو ریاست کی ماں کا درجہ فراہم کرے اور گائے کے تحفظ کے لئے ایک وزرات قائم کرتے ہوئے مقدس گائے کو تحفظ فراہم کرے
۔آج یہاں اتوار کے روز میڈیاکے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ‘ گاؤ کرانتی منچ تلنگانہ لیڈرس گوئند اگروال‘ جسمت پٹیل‘ راجو داس‘ وجئے کمار‘ اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت گائے کو ریاست کی ماں کا درجہ فراہم کرے اور خصوصی مشنری کا قیام عمل میں لایا جو گائے کی حفاظت کو یقینی بنانے کاکام کرسکے
۔انہوں نے اس بات پر بھی زوردیا کہ حکومت گائے کے گوبر سے پیدا ہونے والی گیس کا پلانٹ بھی قائم کرکے جس کو پٹرول اور ڈیزل کی جگہ استعمال کیاجاسکے۔
مذکورہ قائدین نے حکومت سے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ د س سے سال سے کم عمر بچوں کے لئے گائے کے دودھ کی سربراہی عمل میں لائی جائے اور گائے کا ذبیحہ کرنے والو ں کو موت کی سزاء کا بھی قانون بنایاجائے۔
گاؤ کرانتی منچ قائدین نے کہاکہ وہ 21اور22فبروری کو شہر میں مہاجن اندولن منعقد کرنے جارہے ہیں اور بتایا کہ راجندر نگرمنڈل میں عطا پور کے قریب پلر نمبر161کے پاس میں کالا ہنومان مندر کے پاس صبح 9سے 12بجے تک یہ اندولن چلے گا۔
مقامی رکن اسمبلی پرکاش گوڑ اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے او راسی روزشام 5:30سے لیکر9رات تک چنتل کے قطب اللہ پور میونسپل گروانڈ میں اندولن کا انعقاد عمل میں لایاجائے گا
جہا ں پرجی وویک مشیر حکومت تلنگانہ اور ٹی راجہ سنگھ ( بی جے پی) رکن اسمبلی‘ کے پی وویکا نندا رکن اسمبلی قطب اللہ پور‘ہندوواہانی اسٹیٹ جنرل سکریٹری اوپالا راجو‘ ٹی آر ایس جیڈیمٹلہ انچارج کے ہنمنت ریڈی‘ بی جے پی نائب صدر ایس ملا ریڈی بھی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک ہونگے۔
اسی طرح فبروری22کو مہاجانا اندولن ایکاوائی پلی ولیج ‘ کڈتھال منڈل ‘ ضلع محبو ب نگر میں 9سے 12منعقد کیاجائے گا اور شام میں اندولن سری پرسننا انجنیا مندرم‘ ایل بی نگر رنگ روڈ پر 5:30سے 9بجے تک منعقد کیاجائے گا۔