نیویارک:فیس بک نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے جمعرات کے روز کہاکہ وہ جومسلمان امریکہ میں مقیم ہیں ان کی لسٹ فراہم کرنے میں امریکہ کے منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کی مدد نہیں کریں گے۔
فیس بک نے اپنے بیان میں کہاکہ’’ کسی نے بھی ہمیں مسلم رجسٹراری تیار کرنے کو کہا اور یقیناًہم ایسا کریں بھی نہیں‘‘۔نو بڑی تکنیکی کمپنیاں بشمول فیس بک‘ ایپل‘ گوگل کے ٹوئٹر نے سب سے پہلے قومی سطح کی مسلم رجسٹرری کے متعلق ٹرمپ کی جانب سے مانگی گئی مدد مستردکردیا تھا۔
مسلم رجسٹراری کے متعلق 22مختلف وکالتی اداروں کی جانب سے درخواستوں کے ذریعہ مانگی گئی وضاحت کے جواب میں فیس بک نے اپنی خاموشی توڑی ہے۔
قبل ازیں فیس بک نے اتفاقی طور پر بز فیڈ نیوز کا ای میل کردیاتھا‘ جس میں مسلم رجسٹراری کو مستردکردیاتھا۔فیس بک اور ٹوئٹر دو ایسی کمپنیاں ہیں جنھوں نے مسلم رجسٹراری کی تیار کو غیرجمہوری قراردیتے ہوئے انکارکردیاتھا۔