لاہور‘ جماعت الدعوہ کے صدر اور ممبئی دہشت گرد حملہ کے اصل سرغنہ حافظ سعید نے ہندوستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں اب ’’سرجیکل اسٹرائیک ‘ ‘ کشمیر کے دہشت گرد انجام دیں گے جس کے بعد انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پاکستان کے مقبوضہ کشمیر والے میرپور میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ( وزیراعظم نریندر) مودی نے جو کرنا تھا وہ کیااور اب مجاہدین کی باری ہے کہ وہ کشمیر میں سرجیکل اسٹرائیک انجام دیں۔
اپنے حامیوں کے درمیان میں جہاد ‘ جہاد کے نعروں کے بیچ نہایت دھمکی آمیز انداز میں لشکر طیبہ کے بانی سعید نے کہاکہ ’’ مجاہدین کے سرجیکل اسٹرائیک کولمبے وقت تک یاد رکھا جائے گاایسے نہیں جو ہندوستان کرنے کادعویٰ کررہا ہے
جس کو دنیا نے نہیں دیکھا‘‘۔سعید جو لشکر کا بانی ہے اور اس کے سر پر دس ملین امریکی ڈالر کا انعام ہے نے پچھلے ہفتے نواز شریف حکومت کو بھی اپنی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاتھا کہ
کشمیر میں ظلم وزیادتیوں کے خلاف پاکستانی حکومت نے نرم رویہ اپنایا ہے او روادی کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی عملی او رمکمل مدد کی انہیں ضرورت ہے۔
سرجیکل اسٹرائیک کے فور ی بعد حافظ سعید نے حکومت حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہاتھاکہ وہ پاکستانی فوج کی جانب سے انجام دئے جانے والے سرجیکل اسٹرائیک کے لئے تیار ہوجائیں۔ اس نے آرمی کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے متعلق جاری بیان کے بعد اپنے ردعمل میںیہ بات کہی تھی۔