بنگلورو: چار افراد کو آج مبینہ طور پر نئے 2000کے نوٹ کی رنگین فوٹو کاپی ایک شراب کی دوکان میں چلانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیاگیاہے۔
دوہزار روپئے کے پچیس نئے کرنسی نوٹوں کے ساتھ مذکورہ رنگین فوٹو کاپی کا بھی16ڈسمبر کو استعمال کی گئی تھی۔ ڈی سی پی ویسٹ انیر چیت نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا۔
ان افراد نے 2000روپئے کے تقریباً 25کرنسی نوٹوں کے رنگین فوٹو کاپی تیار کی تھی اور اسے آئندہ تین دن میں شراب کی خریداری کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔