سپریم کورٹ پر اعظم خان کا ردعمل‘ ایودھیا مسلئے کو حل کرنے کا مشورہ

لکھنو: سابق ریاستی وزیراترپردیش اور سماج وادی پارٹی لیڈر اعظم خان سپریم کورٹ کے مشورے پر اپنی رائے پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایودھیا مسلئے کا عدالت کے باہر حل تلاش کیاجائے۔

انہوں نے عدالت کے مشورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں فریقین کے مذہبی لیڈرس کو بات چیت کے دروازے کھولنے کا مشورہ بھی دیاہے۔

دکن ہیرالڈ کے مطابق ‘ انہوں نے کہاکہ ’’ مذکورہ مذہبی قائدین کو بات چیت کے ذریعہ اس تنازعہ کا حل تلاش کرنا چاہئے۔

انہیں بات چیت کی کوششوں کے پہل کرنا چاہئے‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ تنازعہ کے حل کے لئے ہر محاذ پر سماج وادی پارٹی تعاون حاصل رہے گا۔