۔918 کیلو کھچڑی کا پکوان ، انڈیا کا گینز ورلڈ ریکارڈ

 

نئی دہلی۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج 918 کیلوگرام کھچڑی کا پکوان کرتے ہوئے گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔کئی اجناس پر مشتمل روایتی ڈش کا پکوان قومی صدر مقام میں حکومت کے زیراہتمام جاری ’’گلوبل فوڈ ایونٹ‘‘ میں انجام دیا گیا۔ نامور شیف سنجیو کپور اور این جی اکشیا پتر کی قیادت میں 50 افراد کی ٹیم نے رات بھر پکوان کی تیاریوں کی نگرانی کی اور یوگا گرو رام دیو نے ورلڈ انڈیا فوڈ ایونٹ میں جو کل اختتام پذیر ہوگا، اس ڈش میں تڑکا لگانے کا کام کیا۔ یہ کھچڑی لگ بھگ 1200 کیلوگرام وزنی بڑے تھالے میں بھانپ پر پکائی گئی۔ اس میں بڑی لگن کا وزن 343 کیلوگرام رہا۔یہ ڈش کئی اجناس جیسے چاول، دالیں اور ترکاریاں وغیرہ استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی۔