۔26/11کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔

ممبئی: اٹھ سال قبل دہشت گردوں سے مقابلے کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے شہیدوں کو آج خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ چیف منسٹر مہارشٹرا دیویندر فنڈناویس اور دیگر نے ممبئی پولیس کے جمخانہ میدان میں قائم یادگار پہنچ کر26/11کے شہیدوں کو شردھانجلی پیش کی۔

فنڈناویس نے کہاکہ ’’ میں ان بہادر پولیس والوں کو شردھانجلی پیش کرتا ہوں جنھوں نے 26/11حملے کے دوران اپنی قیمتی زندگیوں کو دہشت گردوں سے مقابلے میں قربان کردی تاکہ ممبئی شہر کو محفوظ رکھا جاسکے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ہمیں فخر اور ہم ریاست کی حفاظت اور سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کا کام کریں گے‘‘۔گورنر مہارشٹرا سی ایچ ودیاساگر راؤ‘ شیوسینا صدر اودھو ٹھاکرے‘ سابق پولیس کمشنر ممبئی پولیس جولیو رایبیرو‘ ایم این سنگھ اور دیگر عہدیدار اورسابق عہدیدار بھی اس موقع پر موجودتھے۔

مہارشٹرا پولیس سربراہ ستیش ماتھر اور پولیس کمشنر ممبئی پولیس دتا پٹسالگیکر کسی دوسرے سرکاری ڈیوٹی پر ہونے کی وجہہ سے تقریب میں شرکت نہیں کرسکے۔نومبر2008حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس عہدیداروں کے اراکان خاندان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سال2008نومبر26کو 10پاکستانی دہشت گرد سمندر کے راستے ممبئی شہر میں داخل ہوکر اندھادھند فائیرنگ شروع کردی تھی جس میں166لوگ بشمول18سکیورٹی عہدیدار ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے تھے جبکہ کروڑ ہار وپئے کی جائیدادیں بھی اس حملے میں تباہ ہوگئی تھیں

اس وقت کے اے ٹی ایس سربراہ ہیمنت کرکرے‘ آرمی میجر سندیب اوننی کرشنن‘ ایڈیشنل پولیس کمشنر ممبئی اشوک کامٹے‘ سینئر پولیس انسپکٹر وجئے سالسکر بھی اس حملے میں مارگئے تھے۔نومبر 26سے لیکر29تک حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔

چھترا پتی شیوجی ٹرمنس‘ دی اوبرائے ٹریڈنٹ‘ دی تاج محل پالیس اینڈ ٹاؤر‘لیوپولڈ کیفے‘کاما اسپتال‘ دی نریمن ہاؤز جویش کمیونٹی سنڈر اور دیگر مقامات کو دہشت گردوں نے اپنا نشانہ بنایاتھا۔اجم قصاب ایک واحد دہشت گردتھا جس کو زندہ پکڑ ا گیا۔

اسے چار سال قبل21نومبر2004کو پھانسی دیدی گئی۔