۔2 ہزار روپئے کی کرنسی کا رنگ غائب پولیس میں شکایت

شاہجہاں پور ۔ 25 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اترپردیش پولیس کو آج عجیب و غریب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سے نکالے گئے 2000 روپئے کے نوٹ کا گلابی رنگ چلا گیا ہے ۔ جلال آباد کے ساکن ریتک گپتا نے بتایا کہ اس نے 10 ہزار روپئے کی رقم نکالی اور 2000 روپئے کے پانچ نوٹوں کا رنگ ختم ہوتا جارہا ہے پولیس نے بتایا کہ اس ضمن میں شکایت درج کرلی گئی اور یہ جعلی کرنسی نہیں بلکہ غیر معیاری کرنسی کے بارے میں ہے ۔۔