۔1 اور 2 کلاسیس کے بچوں کے ہوم ورک کی برخاستگی زیرغور : جاؤڈیکر

کولکتہ ۔ /3 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاؤڈیکر نے کہا ہے کہ اسکولوں کی طرف سے پہلی اور دوسری جماعتوں کے طلبہ کو ہوم ورک نہ دینے کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی حکومت پارلیمنٹ میں ایک بل متعارف کرے گی ۔ ان کے یہ ریمارکس مدراس ہائی کورٹ کی طرف سے /30 مئی کو جاری کردہ احکام کے پیش نظر کئے گئے ہیں ۔ جن (احکام) میں مرکز اور ریاستی حکومتوں سے کہا گیا تھا کہ بچوں کے اسکول بیاگس کے وزن کو کم کیا جائے ۔ فرسٹ اور سیکنڈ کلاس کے طلبہ کو ہوم ورک دینے کا طریقہ ختم کیا جائے ۔ جاؤڈیکر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ شوق و دلچسپی کے بغیر کچھ سیکھا نہیں جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں (عدالت کے) فیصلہ کا خیرمقدم کرتا ہوں ۔
ہم اس حکم کا جائزہ لے رہے ہیں اور یقیناً وہ سب کیا جائے گا جو درکار ہے‘‘ ۔ جاؤڈیکر نے کہا کہ ’’میں سمجھتا ہوں کہ کھیل کود اور تفریح کے ساتھ علم حاصل کیا جانا چاہئیے ۔ بچوں پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا جانا چاہئیے ۔