نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی حکومت سے کہاکہ وہ سکیم سیکٹر کے ڈھوکلا کے لئے ایک سفارتی حل تلاش کریں اور کہاہے کہ یہ کشیدگی کے لئے کافی ہے۔مودی حکومت نے سکیورٹی مشیر اجیت دوال کو بیجنگ کے ساتھ فارمولہ تلاش کرنے کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔
ائی بی ٹی میں اتوار کے روز شائع خبر کے مطابق وزیراعظم مودی نے اپنے ساتھی ہوم منسٹری اور آرمی چیف سے بھی درخواست کی ہے وہ چین کے متعلق اپنے بیانات میں نرمی پیدا کریں۔ درایں اثناء داخلی وزارت نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ بیجنگ کیساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رہے تاکہ حالات کو موثر انداز میں حل کیاجاسکے۔اورن جیٹلی کی طرف منسٹرس اور آرمی چیف بپن راوت نے ڈھوکلا کے متعلق بیجنگ کے موقف پر سخت بیان بازی کی تھی جس کے جواب میں چین نے بھی اس طرح کا ردعمل پیش کیا
۔ستمبر میں منعقد ہونے والی بی آر ائی سی ایس میں شرکت کے لئے وزیراعظم کی چین روانگی سے قبل نئی دہلی اس بات کی کوشش کررہا ہے وہ اپنے موقف میں نرمی پیدا کرے۔اگرچکہ تکنیکی طور پر چین او ربھوٹان کے تعلقات کو منقطع کرنے کے لئے انڈیا بھوٹان کی مدد کرتے ہوئے بیجنگ کی جانب سے ڈھوکلا علاقے میں سڑک کی تعمیر کی مخالفت کی تھی۔دونوں ممالک کا میڈیا ایک دوسرے پرسخت ترین لفظی حملے کررہا ہے۔