یہی ہیں اچھے دن مودی حکومت پر شیوسینا کی تنقید

ممبئی ۔/9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے بعد شیوسینا نے نریندر مودی حکومت کے خلاف احتجاج شروع کیا ہے ۔ این ڈی اے کی حلیف پارٹی نے 2015 ء میں پٹرول اور ڈیزل کے علاوہ پکوان گیاس کی قیمتوں کا تقابل 2018 ء میں اضافہ ہونے والے قیمتوں سے کیا ہے ۔ شیوسینا نے زعفرانی پارٹی کے انتخابی نعرہ اچھے دن پر طنز کرتے ہوئے پوسٹرس آویزاں کئے ہیں جس پر لکھا ہے کہ ’’یہی اچھے دن ہیں ‘‘