یہودی آباکاروں کیلئے ۴۷۰۰؍ مکانات تعمیر کرنے صیہونی حکومت کا منصوبہ

بیت اللحم : قابض صیہونی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارہ کے جنوبی شہر بیت لحم میں الو لجہ کے مقام پر یہودی آباکاری کے ایک بڑے منصوبہ کی تیاری شروع کی ہے ۔اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی ضلعی پلاننگ و کنسٹرکشن کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ الولجہ کے مقام پر ۴۷۰۰؍ نئے مکانات تعمیر کئے جائیں گے ۔

خیال رہے کہ الولجہ فلسطینی قصبہ کو اسرائیل نے 1948ء کی جنگ میں قبضہ میں لینے کے بعد وہاں سے فلسطینیوں کو بے دخل کردیاتھا۔ مقامی فلسطینی سماجی کارکن ابراہیم عوض اللہ نے بتایا کہ صیہونی حکومت نے الولجہ کے تاریخی او رثقافتی اہمیت کے حامل رقبہ پر آباد کاری کا فیصلہ کیا ہے ۔ الو لجہ کے جس علاقہ میں یہودیو ں کیلئے مکانا ت تعمیر کئے جارہے ہیں وہاں میٹھے پانی کے چشمہ او ر آبی ذخائر موجود ہیں۔