یکم اکٹوبر کو سیاست توسیعی لکچر ، کنہیا کمار مدعو

حیدرآباد ۔ 28 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام یکم اکٹوبر 2018 کو توسیعی لکچر کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ سندریہ کیندرا ودیالیہ باغ لنگم پلی میں صبح 10 بجے تا دوپہر دیڑھ بجے منعقد ہونے والے اس توسیعی لکچر میں جے این یو طلبہ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار کو بطور خاص مدعو کیا گیا ہے وہ اور کمیونسٹ لیڈر سی وینکٹ ریڈی کے علاوہ کمیونسٹ لیڈر عزیز پاشاہ بھی ’ دستور کے تحفظ ‘ کے زیر عنوان لکچرس دیں گے ۔ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے ۔ جہاں تک کنہیاکمار کا سوال ہے وہ جے این یو طلبہ یونین کے صدر رہ چکے ہیں ۔ خاص طور پر فرقہ پرست ان کے ہر ہر لفظ سے گھبراتے ہیں ۔ جب وہ کسی موضوع پر بولتے ہیں تو خوب بولتے ہیں ۔ یہاں تک کہ حکمراں بی جے پی کے اہم قائدین اور ترجمانوں پر ان کی ہیبت طاری ہوجاتی ہے ۔ وہ سی پی آئی کی طلبہ ونگ AISF کے بھی لیڈر ہیں ۔ 31 سالہ کنہیا کمار کو ملک میں غیر معمولی مقبولیت حاصل ہے ۔ انہوں نے سماج کے ہر طبقہ کا دل جیتا ہے ۔۔