نئی دہلی:اترپردیش اسمبلی کے 403میں سے 322 منتخب اراکین اسمبلی کروڑ پتی ہیں جبکہ ان میں تقریبا 143پر کریمنل مقدمات بشمول قتل کے مقدمات زیر التوا ہیں۔
نیشنل الیکشن واچ کی رپورٹ کے مطابق منتخب کروڑ پتی اراکین میں سرفہرست بھارتیہ جنتا پارٹی کے اجئے پرتاب سنگھ ہیں جنہوں نے گونڈا کی کالونی گنج اسمبلی حلقہ سے کامیابی حاصل کی ہے۔
سنگھ جس نے اپنے انتخابی حلف نامہ میں خود کو کسان بتایا ہے جس کے پاس 49کروڑ مالیت کی جائیدادیں ہیں بشمول 60کے جی سونا‘ سات گاڑیاں اور چھ گن تین سنگھ کی اور تین کی ان کی بیوی کے نام پر ہیں۔
ہفتہ کے روز جن انتخابات کے نتائج کا اعلان کیاگیا تھا س میں 1455سے زائد کروڑ پتی امیدوار تھے۔ان میں سے 143نئے اراکین اسمبلی پر کریمنل کیس درج ہیں جبکہ 107پر قتل اور خواتین کے ساتھ جرائم کے سنگین الزمات بھی عائد کئے گئے ہیں۔
مافیا ڈان سے سیاست داں بنے بہوجن سماج پارٹی کے مختار انصاری بھی نئے اراکین اسمبلی کاحصہ ہیں جو کہ ماؤ سے منتخب ہوئے ہیں‘ انصاری کے خلاف 60کریمنل کیس بشمول پانچ قتل کے الزمات میں بھی انصاری پر مقدمات چلائے جارہے ہیں۔
جملہ 4853امیدواروں میں 860پر کریمنل کیسس عدالتوں میں زیر دوراں ہیں۔
ان میں صرف 40خواتین ہیں جو ایوان اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے ہیں‘4853میں سے صرف479خواتین کو ہی ٹکٹ دیاگیا تھاجو آبادی کے تناسب سے 10فیصد سے بھی کم ہے۔
تقریباً 72فیصد یا 290اراکین اسمبلی گریجویٹ یا پھر اس سے زیادہ تعلیم یافتہ ہیں۔