یو پی میں ہندو برادرس

لکھنؤ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رکھشا بندھن کے موقع پر ہر سال یہ خواتین خود کو تیار کرتے ہوئے اپنی ’’پوجا کی تھالی‘‘ کو سجاتی ہیں اور رکھشا بندھن کی رسم ادا کرتی ہیں۔ صبیحہ خاں نے کہا کہ ہم ایسے ہندو بھائیوں کو کئی سال سے راکھی باندھ رہی ہیں۔ اس عمل سے ہم کو خوشی ملتی ہے۔ شمالی ہند میں گنگا جمنی تہذیب دراصل اُردو کی ایک خوبصورت اصطلاح ہے ، خاص کر گنگا اور جمنا ندیوں کے خطہ میں اس اصطلاح کا استعمال ہوتا ہے۔ ہندو ۔ مسلم مل جل کر رہتے ہیں۔ الہ آباد، لکھنؤ، کانپور، وارناسی اور ملک کے دیگر چند حصوں میں گنگا جمنی تہذیب دیکھی جاتی ہے۔