لکھنو:اترپردیش انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کی انتخابی مہم آج شام 5بجے تک اختتام پذیرہوجائے گی۔
ریاست اترپردیش کی حکمران جماعت اور کانگریس اتحاد کے علاوہ بی ایس پی اور بی جے پی کے لئے وزیراعظم نریند رمودی کے حلقہ واراناسی کے بشمول 7پارلیمانی حلقہ جات کے 40اسمبلی سیٹوں پر کرویامروکی حالت پیدا ہوگئی ہے۔
مذکورہ حلقوں میں 8مارچ کو رائے دہی اور 11مارچ کو ریاست کے مجموعی نتائج کا اعلان کیاجائے گا۔ اترپردیش میں اقتدار حاصل کرنے کے لئے جاری یہ سیاسی لڑائی اب دریائے گنگا کے کنارے پر بسے وزیراعظم نریند رمودی کے پارلیمانی حلقہ واراناسی تک پہنچ گئی ہے ۔
تمام نگاہیں اس حلقہ ( واراناسی)پر مرکوز ہیں کیونکہ یہ نشست 2019کے لوک سبھا انتخابات کے لئے نوشتہ دیوار اور مستقبل کی سیاست کا پیش خیمہ سمجھی جارہی ہے