یو جی سی نے زمرہ وار ریگولیٹری نظام لانے جاؤدیکر کا تیقن

نئی دہلی ۔ /5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزارت برائے فروغ انسانی وسائل اہم اصلاحات کے ایک حصے کے طور پر یونیورسٹی گرانٹس کمیشن میں زمرہ وار ریگولیٹری نظام قائم کرے گی ۔ مرکزی وزیر پرکاش جاؤدیکر نے مرکزی بجٹ 2017 ء کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے حکومت کے نظریہ کی عکاسی ہوتی ہے جو تعلیمات کے شعبہ میں معیار بہتر بنانے کی پابند ہے ۔ چنانچہ اس بار 6 ہزار کروڑ روپئے اضافہ رقم مختص کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حق تعلیم قانون کے لحاظ سے صارفین آئندہ تعلیمی اجلاس سے نئے نظام کا مشاہدہ کرسکیں گے ۔